لکڑیوں کے گودام میں آتشزدگی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رنچھوڑ لائن میں لکڑیوں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑیاں خاکستر ہوگئیں تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن کے مرکزی چوک پر واقع لکڑیوں کے گودام میں منگل کی صبح 8 بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس دوران اطلاع ملتے ہی ایک باؤذر اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی وجہ نامعلوم ہے آتشزدگی کے نتیجے میں 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل چکا ہے۔