ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹار عامر خان جو کہ پچھلے کچھ مہینوں سےوزن میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، اس کی بنیادی وجہ ان کا فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ہے۔
عامر خان نے فلم دنگل کے لیے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کیا تھا جب کہ فلم کے کچھ مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اب اپنا وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد بالی ووڈ اسٹار نے اپنے بڑے سائز کے کپڑے غریبوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عامر خان نے اپنا 25 کلو وزن 25 ہفتوں میں کم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کان کے اس اعلان کے بعد جلد ہی ان کے کپڑوں کی نیلامی کی جائے گی جس سے حاصل ہونے والی رقم غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم “دنگل” رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔