اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ خیبر پختونخوا سے متعلق مقدمات میں ایڈووکیٹ جنرلز کے پیش نہ ہونے پر برہم ، جسٹس عظمت سعید کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی حکومتی رٹ ختم ہو گئی ، لا افسر لفٹ نہیں کراتے ان کا کوئی علاج کرنا پڑے گا۔
اگروہ نہیں آتے تو قانون ، ہوم اور چیف سیکرٹری دلائل دیں ۔ سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کے حوالے سے مختلف کیسوں میں ایڈووکیٹ جنرلزکے پیش نہ ہونے پر جسٹس عظمت سعید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا صوبائی حکومت کی رٹ ختم ہو گئی ہے ، کے پی کے لاء افسران عدالت کو لفٹ نہیں کراتے ۔ لگتا ہے کوئی علاج کرنا پڑے گا۔
کے پی کے کے لاء افسران عدالت آنا پسند نہیں کرتے ، لاء افسران نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں ، آئندہ سے سیکرٹری قانون ، ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری خود دلائل دیا کرے ، لاء افسران کے پیش نہ ہونے پر مقدمات ملتوی کرنا پڑتے ہیں۔