لاہور (جیوڈیسک) معروف ادیب، مصنف اور ٹی وی کمپیئر اور ٹی وی کے مقبول میزبان چاچا جی المعروف مستنصر حسین تارڑ 75 برس کے ہوگئے ہیں۔ سالگرہ کی تقریب پنجاب آرٹس کونسل نے لاہور میں منائی۔ اردو ادب کو مقبول کتابیں دینے والے مستنصر حسین تارڑ کی سالگرہ کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور مداحوں نے انہیں تحفے اور پورٹریٹ بھی پیش کئے۔ فنکاروں نے میوزک پرفارمنس کے ذریعے مستنصر حسین تارڑ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
مستنصر حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر پذیرائی ادیب اور تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔