ادیب مشرقی کوصدر یوتھ ونگ بنانے کی قرارداد منظور ادیب مشرقی سربراہ یوتھ ونگ مقرر
Posted on June 9, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : چیئرمین عمران چنگیزی کی صدارت میں ہونے والے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اور متفقہ فیصلے کے تحت ادیب مشرقی کو یوتھ ونگ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
ادیب مشرقی پاکستانی نوجوانوں کو این جی پی ایف کے پلیٹ فارم پر یکجا و متحد کرکے مستقبل کے تحفظ کی جدوجہد میں ان کی صلاحیتوں کے مثبت سمت استعمال کیلئے خدمات انجام دیں گے۔ بعدازاں اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملکی حالات ‘ تباہ شدہ معاشی صورتحال عوام کے مسائل ومصائب اور تمام تر بحرانوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی بجٹ تشکیل دیا جائے۔
کھانے پینے کی تمام اشیاء سمیت جان بچانے والی ادویات کو ٹیکس فری کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ غریب عوام کے روزمرہ وعام استعمال کی اشیاء پرٹیکسوں کی شرح کم کرکے تعیشات و آسائشات کے ذمرے میں آنے والی اشیاء کو ٹیکس نیٹ میں لاکر محاصل میں اضافے کی راہ تلاش کی جائے تاکہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہو سکے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں تخفیف کرکے ترقیاتی اور تعلیم و صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔