لاہور (پ ر) نئے کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے فنانس سیکریٹری اور اُبھرتے ہوئے قلم کار محمد طاہر درانی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تقریب ولیمہ منعقد ہوئی جس میں پی ایف یوسی کے چیئر مین شہزاد چوہدری’صدر فرخ شبہاز وڑائچ’سابق صدر عبد الماجد ملک’جنرل سیکریٹری محمد نورالہدی’سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہداور سیکریٹری کوآر ڈینیشن ایم ایم علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی نئی شرو ع ہونے والے زندگی کے لیے دعا کی۔
شعبہ صحافت وادب سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت پی ایف یوسی کے اراکین و ممبران نے بھی فرداً فرداً محمد طاہر درانی کومبارک دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔