لاہور : رائٹرز کلب کے زیر اہتمام غزل کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلی پوزیشن نائیلہ جاوید دوسری پوزیشن سدرہ عباس اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب نیر کاشف ہیں۔ جب کہ مقابلے میں منتخب بہترین غزلیات بھیجنے والوں میں مدیحہ صدیقی، ناہید اختر بلوچ، ابن نیاز، ثوبیہ سلیم، ریما نور رضوان، سعدالرحمن اور جین ہینری شامل ہیں۔
مقابلے میں منتخب غزلیات کے نتائج کے لیے معروف شاعر اور روزنامہ جسارت کے میگزین ایڈیٹر اجمل سراج اور معروف رائٹر، مصنفہ اور شاعرہ سعدیہ عابد نے جج کی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر رائٹرز کلب کی صدر نفیسہ سعید ، نائب صدر حمیرہ اطہر ، ایڈمن حبیبہ واجد، بیا بٹ، عاصمہ عزیز اور انچارج محمد عارف نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے تمام پوزیشن ہولڈرز کو دلی مبارک باد پیش کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ادب کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ لکھاری ناگزیر ہوتے جارہے ہیں۔ نفیسہ سعید نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے حوصلے کا سبب ہے کہ نوجوان لکھاریوں کی بڑی تعداد ہر ادب کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی کچھ شعرا کی کمی محسوس کی گئی تاہم امید واسق ہے کہ آئندہ مقابلوں میں وہ تمام کمی و کوتاہی دور کی جائے گی۔ حبیبہ واجد کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
نوجوان طبقے کی بڑی تعداد قلم اور کاغذ سے آگاہ تو ہے تاہم انہیں مواقع میسر نہیں آتے جس کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ پاتے۔ ہم نے ان تمام لکھاریوں کے لیے پلیٹ فورم مہیا کیا ۔ بیا بٹ اور عاصمہ عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک غزل ہماری سوچ اور پلنے والے خیالات کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس لیے بہتر سے بہتر انداز میں لے پیش کرنے کا فن ہمیں اس قسم کے مقابلہ جات سے ملتا ہے۔