رائٹرز کلب کے زیر اہتمام مقابلہ کالم نگاری کا انعقاد

Columnist

Columnist

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائٹرز کلب کے زیر اہتمام مقابلہ برائے کالم نگاری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والوں کے 2 عنوان دیے گئے ہیں۔ ”پاکستان میں میڈیا کا منفی یا مثبت کردار اور ملک کو مشکل حالات سے کیسے نکالا جاسکتا ہے؟“ مقابلے کی کل 6 پوزیشنیں ہیں، تمام پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دیا جائے گا۔

تمام کالمز کے معیار کو پرکھتے ہوئے انہیں ملکی قومی اخبارات میں شائع کروانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مقابلے کی آخری تاریخ 28 فروری رکھی گئی۔ رائٹرز کلب کی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ عزیز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے والا کسی ایک موضوع پر لکھ سکے گا۔ جبکہ ہر کالم کے الفاظ کی تعداد 900سے00 12تک ہونی ضروری ہے۔ لفظوں کی غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، ایسے میں تحریر کے نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔

رائٹرز کلب انچارج محمد عارف کا کہنا تھا کہ رائٹرز کلب گروپ کا مقصد نوجوان لکھاریوں کو قلمی معاونت فراہم کرنا ہے۔ نوجوان لکھاری ہمارا مستقبل ہیں۔ قلم ایک ایسی طاقت ہے جس کا بہتر استعمال ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ قلم کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے شرط یہ ہے کہ اس طاقت کا استعمال مثبت اور تعمیری ہو۔