کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائٹرز کلب کے تحت 20 روزہ آن لائن کورس کا شروع کردیا گیا ہے۔ کورس میں نئے لکھنے والے رائٹرز کو ان پیج، کورل ڈرا فوٹو شاپ کے علاوہ لکھنے سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ کورس کے انعقاد کا مقصد نوجوان طبقے میں لکھنے کی قلم کو مزید بہتر کرنا ہے جبکہ لکھے ہوئے مواد کو بہتر سے بہتر انداز میں شائع کرنے کروانا ہے۔
کورس کے انعقاد کے انچارج محمد عارف کا کہنا تھا کہ کورس نئے لکھنے والوںکی قلمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے،جو کہ کورس گھر بیٹھے کیا جاسکتا ہے۔ کورس آن لائن کروایا جارہا ہے جس کا دورانیہ دو گھنٹے رکھا گیا ہے۔ کورس میں شمولیت کے لیے فیس رکھی گئی تاہم استطاعت نہ رکھنے والوں کے لیے کورس مفت کروایا جارہا ہے۔
رائٹرز کلب کی ایڈمن حبیبہ واجد نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائٹرز کلب کا بنیادی مقصد نئے لکھنے والے نوجوانوں کے قلم کو ہر لحاظ سے مظبوط کرنا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔ہم جہاں تک ممکن ہے اپنے لکھنے والوں کو وہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ آن لائن کورس بھی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ کورس میں شمولیت کے لیے 03136286827 نمبر اپنی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔