ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی دھماکے دار واپسی۔۔۔ سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم”کک”کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔ 2009ء کی تیلگو فلم کک کی ریمیک فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نواز الدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ متھن چکر برتی بحیثیت مہمان اداکار کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔
ساجد نڈیاڈوالا کی اس ایکشن فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف چیتن بھگت نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیاسمیت میت براس انجان اور یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔ بھر پور ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے یہ فلم کک آج 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔