لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تین نسلوں کے احتساب کے لیے شیر کے دل کی ضرورت ہے، غلط کام کرنے والا کبھی احتساب کے لیے خود کو پیش نہیں کرتا۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جس طرح شریف خاندان نے اپنی پراپرٹی اور اثاثے ظاہر کیے اس طرے کسی اور سیاسی خاندان نے کبھی خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کیا۔