لاہور (پ ر) غلط طریقے سے اقتدار میں آنے والوں کی نظریں قدرتی وسائل پر ہیں یہ باتیں پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ ووٹوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کی چوکس نگرانی کرنی ہوگی کہ وہ اقتدار میں آکر ملک و ملت کے مفادات میں یا پھرذاتی و کسی اور ایجنڈے پرکام کرتے ہیں۔
ووٹوں کی بولی لگانے والوںکی وجہ سے ملک کے تمام چھوٹے ،بڑے الیکشن متوسط اور غریب طبقے کیلئے لڑنا مشکل ہوگیا ہے ووٹوں کی بولی لگانے والوں کے خلاف قومی اداروں کو حرکت میں آنا چاہئے اوران کا ٹیکس،سیکورٹی،تعلق ، ایجنڈہ اور کاروبار پر خاص نظر رکھنی ہوگی۔ملک میںچالیس سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو سوائے لوٹ مار،کرپشن،مایوسی کے سواکچھ نہیںدیا۔
پاکستان سے بعدمیںوجود آنے والے ملکوں نے اپنی قوم کوکرپشن فری تعلیم، ترقی، روزگار، خوشحالی دیکر دنیا میں راج کررہے ہیں اور ہمارے حکمران چالیس سالوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے اور ملک کے ان قومی لٹیروں کو آج تک کسی نے بھی سزانہیں دی۔آج قوم عدلیہ،الیکشن کمیشن اور ملک چلانے والے اداروں سے ملک کے قومی اداروںخزانوں کو تباہ کرنے،ملک کو دنیا کا اربوں ڈالر کا مقروض کرنے والوںکااور قومی منصوبوںکی راہ میں رکاوٹ بنے والوں احتساب چاہتی ہے۔
ملک کے چندمالدارلوگوں نے دولت کی بدولت ووٹ خرید کرملک کے نوے فیصدغریب اور متوسط طبقے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیںملک کے تمام غریبوں اوراور متوسط طبقے کے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا ورنہ نودولتیے ان کیلئے کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ 03004311155