اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختنخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختنخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختنخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور پاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر آئے گی۔