اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بدعنوانی کے مقدمے کے تحت پولیس کے ذریعے ممکنہ تفتیشی عمل سے قبل انہوں نے کہا کہ اُن پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں اور سیاسی مخالفین کو خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کے مطابق، نیتن یاہو نے اپنے امیر حامیوں سے غیر قانونی طور پر تحائف وصول کیے تھے جس کے جواز میں اسرائیلی وزیر اعظم پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی پولیس گزشتہ آٹھ مہینوں سے ان الزامات کی خفیہ طور پر چھان بین کر رہی تھی۔