ڈبلیو ٹی او: عالمی تجارت میں ایک ہزار ارب ڈالر تک اضافے کا معاہدہ

WTO

WTO

بالی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹریڈ آررگنائزیشن کے ممبر ممالک کے درمیان عالمی تجارت میں 1 ہزار ارب ڈالر تک اضافے کا تاریخی معاہدہ ہو گیا، معاہدے کے تحت غریب اور ترقی پزیر ممالک کو زبردست مراعات حاصل ہونگی۔

انڈونیشیا کے علاقے بالی میں جاری اجلاس کے دوران ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے 159 ممبر ممالک کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے تحت سرحد پار تجارت کے طریقہ کار میں آسانیاں لائی جائیں گی۔

معاہدے سے عالمی تجارت میں 1 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ اور پوری دنیا میں مزید 2 کروڑ افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔ معاہدے کے تحت ترقی پزیر ممالک کسانوں کو زیادہ سبسڈی دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ غریب ترین ممالک میں بنی مصنوعات کو دیگر ممالک تک بہتر رسائی بھی ملے گی۔