نیویارک (جیوڈیسک) ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر منظر عام پر آ گیا ہے۔ اس بار خوف اور دہشت کی نئی کہانی پیش کی جائے گی جس میں لمحہ بہ لمحہ رگوں میں خون جماتا ہوا ایکشن ہو گا اورایکس مین وولورین کی کہانی کو آگے بڑھاتے مرکزی کردار لوگن اس بار ماضی اور مستقبل دونوں زمانوں میں ایک ساتھ بقا کی جنگ لڑے گا۔
برائن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مائیکل فاس بینڈر، جیمز میکوئے، جینیفر لارنس، شان ایشمور، ہیلی بیری، ہیو جیک مین، اینا پیکوئن سمیت کئی دوسرے ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے۔پل پل رونگٹھے کھڑے کر دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم رواں برس 23 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔