ہالی وڈ (جیوڈیسک) ایکس مین سیریز کی نئی فلم دی وولورین آج سے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔ ایکس مین واپس آ گیا، ایکشن، ایڈونچر، فنٹسی، سائنس فکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم میں اس بار جنگ ہیزندگی اور موت کی، جو وولورین یعنی لوگان کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کرسکتی ہے۔
جاپان میں لوگان کو مہلک ترین ساموری جنگ کا سامنا ہے ،لڑائی پہلی بار ہوگی انتہائی خطرناک، جو اسے جسمانی اور جذباتی حدود کے پار لے جائے گی، لوگان کو لڑنا ہے، اپنے ہی اندر کے چھپے شیطان سے فلم میں پچھلی سیریز کی طرح ہیو جیک مین لوگان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ جبکہ جین گرے اور فنیکس بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔