مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایکسین واپڈا کی طرف سے ایس سی واپڈا لاہور کے احکامات ماننے سے انکار، امام بارگاہ قصر سجاد پر رات کے وقت پروگرام کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ امام بارگاہ قصر سجادمصطفی آباد للیانی میں محرم الحرام کے موقع پر رات کے وقت ہونے والی مجالس کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کروانے کیلئے ایس سی واپڈا لاہور کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہماری رات کو ہونے والے مجالس کے دوران رات8بجے سے دو بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، جس پر انہوں نے ڈی سی او قصور، گریڈ اسٹیشن للیانی و دیگر متعلقہ افراد کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایکسین قصور نے یکم محرم الحرام کو توبجلی بند نہ کی بعد ازاں روزانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے ایکسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں محکمہ کی طرف سے لیٹر وصول نہیں ہوا، جس پر انتظامیہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے دس محرم تک امام بارگاہ قصر سجاد کی بجلی رات 8سے دو بجے تک مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔