بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبے سنکیانگ کے علاقے کاشغر کی تاریخی 600 سالہ پرانی اور سب سے بڑی مسجد کے امام جیوم طاہر کو چاقوئوں سے مسلح 3 افراد نے حملہ کر کے قتل کر دیا۔
حکام کے مطابق پولیس نے آپریشن کے دوران 2 کو ہلاک اور تیسرے کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے اوکاہ کی مسجد چین کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ طاہر پر فجر کی نماز کے بعد حملہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق طاہر کو حکومت نے امام مقرر کیا تھا۔