کبھی دیکھا ہے کہ وہ ماں جایا نہ ہو لیکن اس کی آہ پے پورا ملک سوگوار ہو جائے کبھی دیکھا کہ سیاسی محاذ آرائی عروج پے ہو اور حریف کے گرتے ہی جیت کے واضح امکان ہوں اور جلسے ہی منسوخ کر دیے جائیں کبھی دیکھا ہے اختلاف کے باوجود اس بیٹے کے حادثے کی خبر نشر ہو اوردرود پاک کا ورد ہر سمت سے گونجتا سنائی دے نوافل کی ادائیگی ہو اور دعا ہر لب پے ہو ہر آنکھ اشکبار اور ہر ہاتھ دعاگو ہے ایسے مناظر ان لوگوں کیلیئے قدرت وقف کر دیتی ہے جو رہنا چاہیں تو عالیشان محلوں میں رہ سکتے ہیں لیکن کروڑوں لوگوں کی کسمپرسی اور آہ وزاری ان کی زندگی کو تعیشات سے نکال کر گلی گلی پھرنے پے مجبور کر دیتی ہے تا کہ ان لوگوں کی زندگی کو بدلا کیسے جا سکتا ہے۔
یہ فلسفہ یہ پیغام ان لوگوں کو سمجھایا جا سکے وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس لئے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہو کر انسان اور انسانیت کا سبق پڑھ چکے بہت ڈر تھا بہت خدشہ تھا کہ 2013 کے الیکشن کے خونیں مہم عروج پر ہے کہیں کوئی ایسا ویسا حادثہ رونما ہو جائے کہ پاکستان 1947 کی طرح قیام میں آکر کچھ عرصہ بعد ہی یتیم ہو جائے لوگ تو عمران خان کی کامیابی کی دعا کرتے تھے میں خاموش لب سیئے خاموش لبوں سے رب کے حضور دن رات اس مردِ مجاہد کی سلامتی اور صحت کی دعا کرتی رہی لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔
آج مِورخہ 7 مئی بروز منگل وہ منظر جو انتہائی تکلیف دہ تھا جس کو میں نہیں دیکھ سکی کیونکہ میرے ہاں مدرز ڈے پروگرام کی وجہ سے یورپ سے آئی ہوئی خواتین ٹہری ہوئی تھیں آج آخری مہمان کو ائیرپورٹ چھوڑنے جا رہی تھی کہ موبائل پے میسجز آنا شروع لیکن محبتیں اور وہ بھی عمران خان سے وہ آج اس دیوانگی سے دیکھیں کہ ائیر پورٹ جاتے ہوئے راستے بھر میں میسجز ہی میسجز ملتے رہے سوچا تھا کہ واپسی پر آکر مدرز ڈے کی تاریخی کامیابی پے آرٹیکل لکھوں گی یورپ بھر سے آئی ہوئی خواتین کا شکریہ ادا کروں گی لیکن اپنے پیارے قائد کی حالت دیکھ کر دل یوں اداس اور پریشان ہے کہ سب کچھ بھول گیا عمران خان کی زخمی صورت نہ تو دل سے ہٹ رہی ہے نہ نگاہوں سے یہ انسان جس نے زندگی کی ہر خوشی کو ایک مقصد دے دیا۔
Imran Khan
جس نے قائد کی طرح اپنی ہنستی کھیلتی ازدواجی زندگی کو کو ختم کر دیا صرف اس لئے کہ وہ سمجھ چکا تھا کہ رب کریم نے کروڑوں لوگوں کی بھلائی کیلیئے اس کو چن لیا ہے اور بڑے احسن طریقے سے اپنی سابقی بیوی کو رخصت کیا جو ایک الگ مثال ہے بلند نگاہ بلند سوچ کا حامل یہ بین القوامی سوچ رکھنے والا انسان انسان نہیں مسیحا ہے مسیحا آج خود زخمی ہے نڈھال ہے زخموں سے چور چور ہے لہولہان ہے لیکن میرے پیارے ہم وطنو ایہہ پتر ہٹاں تے نہیں وِکدے نہ ہی یہ خون اتنا ارزاں ہے کہ اسکو یوں بہنے دیا جائے اس خون کے قطرے قطرے کی قیمت ہم سب کو معلوم ہے وقت کڑا ہے بڑے حوصلے بڑے صبر سے بڑے وقار سے اپنے قائد کے نقش قدم پے چلتے ہوئے اس وقت اشتعال میں آئے بغیر رب کریم کی اس میں بھی کوئی بہتری سمجھ کر صرف اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں۔
اس قیمتی انسان کی جان کی سلامتی مانگیں کمر میں لگی چوٹ اور گردن میں لگا پیڈ مجھے وسوسوں میں الجھا رہا ہے ذہن کو سوچ کو پریشان کر رہا ہے لیکن یاد رکھیں قدرت کے فیصلے اٹل ہیں سوائے ان کے آگے سر تسلیم خم کرنے کے ہمارے پاس چارہ کوئی نہیں ڈاکٹرز کے مطابق وہ مکمل صحتیاب ہیں آج وہ لیڈر گرا ہے جو کل تک گرے ہوئے لوگوں کو اٹھنا سکھا رہا تھا جو کل تک پستی کے گہرے گڑہوں میں گرے ہوئے لوگوں کو باہر نکال کر کل کا روشن پاکستان دکھا رہا تھا وہ جو کل کا قائد تھا وہ جو کل کا مسیحا تھا اے میرے پیارے لوگو آج اس قائد کو اپنی دعاں سے اپنی التجاں سے اپنے رب سے مانگ لو اس انسان کی صرف اس کی بہنوں کو ضرورت نہیں اس انسان کی ضرورت اس ملک میں ایک ایک فاقہ زدہ ماں کو ہے وہ ان کی دعاں میں ہے۔
Pakistan
اس قیمتی انسان کی ضرورت ہر اس دکھیاری بہن کو ہے جس کی ردا سر سے بھرے بازار کھینچ لی جاتی تھی اس انسان کی ضرورت اس نوجوان کو ہے جو اس انسان کا اصل فخر ہے جس کو اس نے منشیات سے بچا کر خواب آور ادویات کی لت سے آزاد کروا کر اندھیرے کمروں سے نکال کر آسمان پے امید کا چمکتا سورج دکھا کر باہر نکالا ہے یہ امید ہے ان بوڑھے بے بس ہاتھوں کی جن کو بڑہاپے میں اولڈ ہوم نہیں جانا بلکہ بہترین معیشت کے حامل ملک پاکستان میں کسی یورپی بوڑھے کی طرح پرسکون بڑہاپا گزارنا ہے میرے عزیز ہم وطنو جھک جا سجدوں میں مساجد کا رخ کرو اپنے اللہ سے رب ذوالجلال سے مانگ لو دعاں کی طاقت سے آسمان کے بند دروازے کھلوا کے اس قیمتی جان کو بچا لو اللہ پاک سے دعا کرو کہ اے میرے مالک اس ملک کو دوبارہ یتیم نہ کرنا۔
یا اللہ صحتمند تندرست قائد کو سلامتی والی زندگی عطا کرنا کہ یوں تو ہزاروں ماں کے جگر گوشے بغیر وجہ کے ہر روز شہید کر دیے جاتے ہیں لیکن یہ جوان یہ انسان ان ماں کے درد کا درماں ہے یہ ان ماں کے بیٹوں کے بعد ایس اپاکستان تشکیل دینے والا ہے کہ پھر کسی ماں کے بیٹے کو یوں بلا جواز نہ مارا جا سکے پاکستانیو!! سایسی سماجی فگروہی اختلاف بھلا کر اپنے رب سے اس عظیم سپوت کی سلامتی صحت مانگو کہ یہ صرف سیاستدان نہیں یہ ہمارا بھائی ہمارا بیٹا ہمارا سرپرست ہے جو پاکستان جیسے گھر کو سجانا چاہتا ہے بنانا چاہتا ہے مضبوط بلند و بالا کرنا چاہتا ہے اے ہمارے پاک رب ہمارے عمران خان کو مکمل جسمانی صحت اور سلامتی عطا کرنا آمین۔ تحریر : بانومیر