نواک جوکووچ نے میامی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل چوتھی بار جیت لیا

jokovic

jokovic

میامی (جیوڈیسک) سنگلز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ مدمقابل ہوئے۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سربین اسٹا پلیئر نواک جوکووچ نے اسپینش حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

نواک جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین رہا۔ اس شاندار جیت کے بعدعالمی نمبر 2 نے میامی اوپن ٹینس کے ٹائٹل کی تعداد چار کر لی ہے۔