برطانیہ (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نواک جو کووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ٹینس سیزن کے تیسرے سپر میگا ایونٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جو کووچ کو حریف ڈیل پوٹرو کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد فائنل میں جگہ پکی کی۔
میچ کا اسکور سات پانچ، چار چھ، سات چھ، چھ سات اور چھ تین رہا۔ ادھر اینڈی مرے نے جرزی جانووچ کو چار سیٹ میں ہرا کر مسلسل دوسرے برس ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل اسکور چھ سات، چھ چار، چھ چار اور چھ تین رہا۔ اگر مرے فائنل جیتے میں کامیاب ہوئے تو وہ ستتر برس بعد ومبلڈن جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہوں گے۔