یش راج بینرز کا اپنی فلموں میں کترینہ کو لینے سے انکار

Katrina

Katrina

ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ اسٹار کترینہ نے یش راج بینرز تلے بنائی جانے والی کئی ہٹ موویز دیں لیکن اب اس بینر نے اپنی نئی فلموں میں کترینہ کو لینے سے انکار کردیا ہے۔کترینہ کو یش راج بینرز کی کئی فلمیں ملیں ۔سب سے پہلے انہوں نے میرے برادر کی دلہن میں کمال دکھایا اور فلم باکس آفس پر ہٹ رہی،اور پھر آئی یش چوپڑا کی آخری مووی جب تک ہے جانجس میں کترینہ مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

لیکن اب اطلاعات یہ ہیں کہ یش راج بینر تلے بننے والی فلموں سے وہ آوٹ ہوگئی ہیں اور ان کی جگہ دوسری ہیروئنز اِن کردی گئی ہیں ۔ایسا کترینہ کے ساتھ کیوں کیا گیا،اس بارے میں کوئی بولنے کو تیار نہیں،لیکن اندر کی خبر یہ ہے کہ ادتیہ چوپڑا نے اپنے ڈائریکٹرز کو کترینہ کیف کو لینے سے منع کیا ہے۔