یاسین ملک سری نگر میں ساتھیوں سمیت گرفتار

Yasin Malik

Yasin Malik

سری نگر (جیوڈیسک) سری نگر میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے، تازہ کارروائی میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہو گئے۔

یاسین ملک کو مائسمہ کے علاقے میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، یاسین ملک نے کشمیر چھوڑ دو مہم کے تحت مارچ کی کال دی تھی۔ دوسری طرف لبریشن فرنٹ کی اپیل پر کشمیر میں آج ہڑتال ہے، بھارتی فوج نے سری نگر اور لال چوک سمیت کئی علاقوں کی ناکابندی کر رکھی ہے۔ سوپور میں بھاتی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کر دیا۔