کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی اداکارہ ’میرا جی‘ سے سیکھے۔
اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گانا شئیر کیا جس میں اداکارہ میرا رقص کررہی ہیں۔ یاسر حسین نے اداکارہ کے بارے میں لکھا کہ اس گانے میں ’میرا جی‘ کی اسکرین پرفارمنس کمال ہے۔
یاسرحسین نے کہا کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اورکیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ اس گانے میں شاندار پرفارمنس کر کے اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ ان کی پرفارمنس کے دیوانے ہوچکے ہیں، جیو میرا جی ، آپ ایک ہی ہیں۔