شارجہ (جیوڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرنے والے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان منگل کو تیسرے اور اہم ترین میچ کے لئے اسٹیج تیار ہے۔
کوچ وقار یونس ٹیم کی دوسرے ون ڈے میں خراب اور کمزور پرفارمنس کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اتوار کی شب انہیں پریکٹس سیشن سے واپس بلا لیا گیا۔
وقار یونس کے مطابق انہیں گھٹنے کی چھوٹی موٹی انجری ہوئی ہے۔ یاسر ہمارا اہم ہتھیار ہے اس لئے محتاط ہوکر استعمال کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اگلے دو دن اس کی انجری کیسی رہتی ہے۔ انجری سیریس ہوئی تو کسی اور کو موقع دے سکتے ہیں۔