سال 2014ء کے دوران بالی ووڈ پر نوجوان اداکار چھانے لگے

Siddharth Malhotra, Varun Dhawan

Siddharth Malhotra, Varun Dhawan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم نگری پر نوجوان اداکار چھانے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ پر ایک عشرے سے زائد عرصے سے بڑے ستاروں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کا غلبہ رہا ہے تاہم 2014ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے۔

کئی نوجوان اداکاروں نے اپنی قابلیت دکھائی اور کامیاب فلمیں دیں۔ ان نوجوان فلمی ستاروں میں عالیہ بھٹ، ٹائیگر شیروف، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون اور شرادھا کپور شامل ہیں۔