سال 2014ء کی پہلی درخواست بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کی رقم ادا کر دی ہے مگر اس کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آ سکی۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا مگر اس پر عمل نہیں ہوا اور عوام کو بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی چوری ہے جسے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

لوڈشیڈنگ عوام کے بنیادی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا حکومت کو فی الفور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔