سال 2014ء صحافیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا

journalists

journalists

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال صحافیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، پاکستان میں 14 صحافیوں سمیت دنیا بھر میں 118 صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق دنیا بھر میں رواں سال 118 صحافی اپنی پشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران گولیوں اور بم دھماکوں کا نشانہ بنے۔

گزشتہ برس 108 صحافی لقمہ اجل بنے تھے، ان 118 مارے جانے والے صحافیوں کے علاوہ مزید 17 صحافی قدرتی آفات یا حادثات میں اپنی جانوں سے گئے ، صحافیوں کے لیے پاکستان سب سے خطرناک ملک رہا، جہاں 14 صحافی قتل ہوئے جبکہ شام میں 12 صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے، افغانستان اور فلسطین میں 9-9 صحافی جبکہ عراق اور یوکرین میں 8-8 صحافی قتل کیے گئے۔ فیڈریشن کے مطابق صحافیوں کا قتل بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ وہ میڈیا سے وابستہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔