اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی ٰپنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی اور بجلی سستی بھی ملے گی۔ صنعت کار لانگ ٹرم سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔
لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کی ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین کی مدد سے36 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے اگلے سال مکمل ہو جائیں گے۔
جس کے بعد بجلی پوری اور سستی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت کار مطالبات کی لمبی فہرست بنانے کی بجائے ٹھوس تجاویز لائیں، تاکہ وفاق سے بات کر کے ٹیکسوں اور دیگر معاملات میں رعایت حاصل کی جاسکے۔
تقریب میں بہترین ایکسپورٹ کارکردگی پر 74صنعتکاروں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے ہیں۔