وفاقی حکومت نیدوہزار بیس تک پندرہ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے کا ایک جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق ہائیڈل، تھرمل، قابل تجدید توانائی، ایٹمی توانائی اور ہمسایہ ممالک سے بجلی کی درآمد سمیت مختلف طریقوں سے بجلی کی پیداوار یقینی بنا کر اس منصوبہ پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں ابتدائی کام شروع ہوگیا ہے مالی سال دوہزار تیرہ چودہ سے مختلف طریقوں سے مرحلہ وار بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ایران اور بھارت سے بجلی کی خریداری بھی منصوبے میں شامل ہے۔ موجودہ بجلی گھروں کی استعداد میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔