لاہور (جیوڈیسک) اٹھائیس اگست کو سنیما گھروں کی باقاعدہ زینت بننے والی انسانی زندگی اور معاشرے کے روز وشب کی کہانی پر مبنی فلم سوا رنگی میں لالی وڈ میں اپنا بھرپور نام بنانے والی اداکارہ ریشم نو سال کے وقفے کے بعد مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ ریشم اور فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں خواتین ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ویسے ہی گھریلو خاتون اپنے گھر اور بچوں کے لئے محنت مشقت کرتی ہے۔
اگر زندگی کا ساتھی کسی بری صحبت کا شکار ہو جائے تو پھر اسکا گزارہ ہمت اور حوصلے سے کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا میوزک ساحر علی بگا نے کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا۔