10 سال سے حلقہ بھمبر کے لوگ حکومتوں کے سیاسی عتاب کا شکار ہیں، چوہدری طارق فاروق

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ 10 سال سے حلقہ بھمبر کے لوگ حکومتوں کے سیاسی عتاب کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی کی آزادکشمیر میں پانچ سال حکومت رہی لیکن بھمبر کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت حلقہ بھمبر کے لوگوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بناتی رہی ،بھمبر میں کوئی ترقیاتی پراجیکٹ آیا نہ سڑکیں ٹھیک ہوئیں۔

بجلی کا نظام ٹھیک ہوا آج تعلیمی اداروں کا برا حال ہے ،صحت کے مراکز پر غریب کے لیے ایک گولی تک میسر نہیں ،آزادکشمیرحکومت نے پاکستان حکومت سے بجلی فی یونٹ اڑھائی روپے خرید کر لوگوں کو مہنگے داموں بجلی فروخت کی،10ارب روپے غریب لوگوں کی جیبوں سے نکال لیے گئے لیکن بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود آج انہیں نہ بجلی دستیاب ہے اور نہ ہی بجلی کا نظام درست ہے ،بجلی کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے ، مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر ز اس قابل نہیں کہ وہ اب بجلی کی ترسیل کا نظام چلا سکیں۔

بوسیدہ تاروں کی وجہ سے وولٹیج کی کمی رہتی ہے ،مجید حکومت نے اس پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ،صرف اپنی جیبیں بھریں ،پیپلز پارٹی کے حلقہ بھمبر سے ٹکٹ ہولڈر پہلے تین سال حکومت سے اپنی انا کی جنگ لڑتے رہے ،اگلے دو سالوں میں انہیں پارٹی قیادت نے بااختیار بنا دیا اوروہ چئیر مین گڈ گورننس رہے مگر انہیں عوامی مسائل کا ادراک نہ ہوا وہ بغیر انتخابی عمل میں حصہ لیے سارا زور صدر بننے پر لگاتے رہے ،انہوں نے اختیارات صرف ملازمین و افسران کے انتقامی تبادلوں پر استعمال کیے وہ چاہتے تو حکومت سے بھمبر کا حصہ وصول کر سکتے تھے مگر ان کے نصیب میں عوامی فلاح کے منصوبے کہاں ہیں ؟میں نے اپوزیشن میں رہنے کے باوجود پاسپورٹ آفس بھمبرلایا،2ارب کی لاگت سے بھمبر کے لیے زرعی یونیورسٹی منظور کروائی ،آپ کے علاقے جبی کے لیے 70 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گرڈ اسٹیشن منظور کروایا ،جس سے آپ کا سب سے بڑا بجلی کا مسئلہ حل ہونے والا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کلری میں را جہ نصر اقبا ل کی طرف سے دی گئی۔

افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ،لوگوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا،اب تو ساری دنیا کو پتہ ہے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بن رہی ہے ،حلقہ بھمبر کے لوگوں کی مشکلات کم ہونے والی ہیں ،جو زیادتیاں اور مشکلات انہوں نے دیکھیں ان کے ازالے کا وقت قریب آگیا ہے ،آپ کے سیاسی روزے ختم ہونے والے ہیں اور عید قریب آ رہی ہے عیدالفطر کے بعد راجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقعہ دیا تو آپ کی خدمت کا فرض پورا کروں گا ،ہم اپنے تمام ساتھیوں کو اقتدار میں شریک کریں گے ،نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے گا ،بجلی کے مسائل حل ہوں گے ،گلیوں کی پختگی ہوگی ،تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں لوگوں کو ملیں گی ،پیپلز پارٹی کی گڈ کرپشن کا نظام ختم کر کے حقیقی معنوں میںگڈ گورننس لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مخالفین کا ایجنڈا میری ذات پر تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں ،آج لوگوں کو بجلی کھمبے اورٹرانسفارمرز کے جو مسائل ہیں 5سال پی پی کی حکومت رہی ،چئیر مین گڈ گورننس بتائیںانہیں ٹھیک کرنا کس کا کام تھا؟اگر لوگ اپنے پیسوں سے ٹرانسفارمر لگا کر اپنے مسائل میں کمی لانا چاہتے ہیں تو اس پر بھی انہیں اعتراض ہے، میرے مخالفین کو تو طارق فاروق فوبیا ہو چکا ہے ان لوگوں کی سیاست مجھ سیشروع ہو کر مجھ پر ہی ختم ہو تی ہے ،مخالفین کا کوئی عوامی مشن نہیں،مجھے تعمیروترقی کے کاموں سے جنون کی حد تک محبت ہے ،انہیںگالم گلوچ ،جھوٹ ،منافقت اور دھڑے بندی کی سیاست مبارک ہو ہم تعمیروترقی کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔