کراچی (جیوڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق اس سال صدقہ فطر اور فدیے کی شرح 100 روپے ہے۔ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔
مفتی منیب الرحمان کے مطابق گندم کے حساب سے فطرہ 100 روپے، جو کے حساب سے 200 روپے ہوگا جبکہ کھجور کے حساب سے 280 روپے اور کشمش کے حساب سے 550 روپے ہو گا۔ تیس روز وں کا فدیہ گندم کے حساب سے تین ہزار روپے، جو کے حساب سے چھ ہزار روپے، کھجور کے حساب سے آٹھ ہزار چار سو روپے اور کشمش کے حساب سے 16 ہزار پانچ سو روپے ہو گا۔