ستر برس پہلے ڈوبنے والا جاپانی بحری دریافت

Drowning Japanese Ship

Drowning Japanese Ship

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ارب پتی اور مائیکر و سافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے مساشی نامی جہاز کی باقیات تلاش کیں۔

انہوں نے اس دریافت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جس میں ڈوبے جہاز کی تصویریں بھی دکھائیں۔

بحری جہاز فلپائن کے قریب بحیرہ سیبویان میں سطح سمندر سے ایک کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ”مساشی” اور اس کے جڑواں جہاز ”یاماٹو” کا شمار سب سے بڑے جنگی بحری جہازوں میں ہوتا تھا۔

امریکی جنگی جہازوں نے انہیں چوبیس اکتوبر انیس سو چوالیس کو خلیجِ لیٹ کی لڑائی میں غرق کیا تھا۔