اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت اگر کمپنی کسی شخص کے نام ہو تو ہی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں، تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں۔
کمیٹی نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب، سٹیٹ بینک حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ چار سال میں دبئی ریئل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کسی نے اس سے باقاعدہ اجازت نہیں لی۔