اسلام آباد (جیوڈیسک) بجٹ کی تیاریوں کے جائزے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران ٹیکس آمدن کے حوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی حوصلہ بخش ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے بتایا کہ اب تک ایف پی سی سی آئی، ایس ای سی پی، آٹو اور ماربل انڈسٹری سمیت 24 اداروں سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فنانس بل 17-2016ء کے لئے ایسی تجاویز مرتب کی جا رہی ہیں جو انڈسٹری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدن میں اضافے کا بھی سبب بنیں گی۔