جدہ (جیوڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2014 کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔
پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جبکہ سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر بندرالحجار نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کے قیام کی مدت 40 دن ہی ہو گی، اس سال بھی عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی تعداد سمیت انتظامات کی منظوری کابینہ دے گی۔