67 سال گزرنے کے باوجود کشمیری اپنے حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ محمد عمران سلفی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 67 سال گزرنے کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پراناحل طلب مسئلہ ہے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لئے مثالی جدوجہد کر رہے ہیں اور انکی جدوجہد کو دہشت گردی کیساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہئے۔

مسئلہ کشمیر کے حل تک پائدار امن نہیں ہو سکتا۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے آزادی کا جشن منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار ہے۔

مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی عیسائی اقلیت کو آزادی دلانے والی عالمی طاقتیں کشمیریوں کو بھی حق خود اردیت دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل نہ کرنے والا بھارت کسی بھی صورت میں سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا حقدار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان کی تکمیل کشمیر کی آزادی سے ہی ممکن ہے ۔ہماری شہ رگ کشمیر ازلی دشمن بھارت کے قبضے میں ہے۔اس شہ ر گ کو آزاد کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi