سال معرفت و بصیرت کا تین روزہ مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس کا آغاز کل سے گوجرانوالہ میں ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال معرفت و بصیرت کا تین روزہ مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس کا آغاز کل سے گوجرانوالہ میں ہو گا جس میں مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ فائنل کی جائے گی اور دیگر اہم فیصلہ جات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں شریک ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او مرکز، ڈویژن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویژنز پر لازم ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی تعلیمی و تنظیمی فعالیت پر بھی خصوصی بحث ہو گی۔