اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک سال کے دوران 2470 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لائسنس جاری کئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والے چار پلانٹس کی درخواستیں مستردبھی کی گئیں۔
نیپرا 18-2017ء کے دوران ہائیڈل سے 30 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبوں کو لائسنس جاری کئے ہیں۔ ایک سال میں قابل تجدید توانائی سے ایک ہزار ستانوے میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 31 لائسنس جاری کئے گئے۔
ان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 410 میگاواٹ کے 8، گنے کے پھوک سے 237 میگاواٹ بجلی پید اکرنے کے 8 اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے 6 لائنسز جاری کیے گئے، ان سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا نے ایک سال کے دوران کوئلے سے 65 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے دو لائسنسز جاری کیے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے ایک سال میں بجلی پید اکرنے کے لیے پہلے سے دیے گئے سترہ لائسنسز میں ردوبدل بھی کیا۔
نیپرا نے گزشتہ سال 18-2017ء کے دوران مٹیاری تا لاہور سپیشل ٹرانسمیشن لائسنس بھی دیا۔