اس سال ایک لاکھ 80 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اس سال ایک لاکھ اسی ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدہ ہو گیا۔

وزیر مذہبی امور خورشید شاہ اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ حرم کی توسیع کے باعث حج کوٹہ نہیں بڑھا سکتے۔ نجی ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ نوے ہزار پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سے چالیس ہزار عازمین حج کو مدینہ منورہ براست بھجوانا لازمی ہے۔