رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ مہنگائی کی شرح 6.05 فیصد رہی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 19-2018 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 05 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6 اعشاریہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر میں ریل کرایوں میں 19.30 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد اضافہ ہوا۔