کراچی (جیوڈیسک) پانچ سال پہلے سمندر میں ڈوبنے والے 16 پاکستانیوں کے زندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے ممتاز سماجی رہنما انصار برنی کا کہنا ہے کہ جہاز پر 83 افراد سوار تھے جن میں سے 16 پاکستانی بھی سمندر میں ڈوب گئے تھے، تاہم 16 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو اطلاع ملی ہے کہ سب زندہ ہیں اور اسرائیل میں قید ہیں۔
انصار برنی نے مزید بتایا کہ 16 پاکستانیوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔