لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ”پاکستان پراپرٹی شو” کا انعقاد 20 اور 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس نمائش میں پاکستان بھر کے نامور پراپرٹی ڈویلپرزاور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس حصہ لیں گے۔
پراپرٹی کی یہ نمائش مفت داخلے کی سہولت کے ساتھ ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی کے زعبیل ہال میں دو روز تک جاری رہے گی جہاں متحد ہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب’ بحرین’ کویت اور عمان سے بھی ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے۔زمین ڈاٹ کام 2014ء سے اب تک پاکستان بھر میں متواتر 10 بڑے اور کامیاب پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کر چکی ہے اور اب اپنے وسیع تجربے کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اپنی گیارہویں نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔
پاکستان پراپرٹی شو 2017ء کو سمند ر پار پاکستانیوں کی ملک میں پراپرٹی کی سرمایہ کاری اورملکیت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ملک بھر سے پراپرٹی ڈویلپرز اور بڑے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اپنی بہترین رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کو نمائش کنندگان کے سامنے پیش کریں گے۔نمائش کنندگان کوموقع پر پراپرٹی خریدنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو سے پاکستان کی منافع بخش رئیل اسٹیٹ مارکیٹ عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔ اس نمائش سے جہاں سمند ر پار پاکستانیوں کو ملک میں درست سرمایہ کاری کرنے میں معاونت اور اعتماد حاصل ہوگا’وہیں عالمی سرمایہ کار بھی پاکستان کی منافع بخش پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہو سکیں گے۔اُن کا کہناتھا کہ اس نمائش سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اُٹھے گی اور براہ راست سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔
بیشتر رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹس جو کہ سمندر پار پاکستانیوں کی اس مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں وہ پہلے ہی پاکستان پراپرٹی شو میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔اس حوالے سے مزید معلوماتexpo.zameen.comپر دستیاب ہیں۔