کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر یونین کمیٹی 4کے چیئر مین محمد فیروز خان گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والے اربن فلڈنگ کے دوران عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے اپنے پینل آراکین کے ساتھ متحرک رہے جہاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے ریلیف پروگرام کے تحت اقدامات کرتے رہے وہیں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے آن رود رہے علاقہ عوام نے چیئر مین فیروز خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گزشتہ 4سال کے دوران عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین فیروز خان نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران عوامی خدمت سے ایک دن بھی غفلت نہیں برتی ہم نے اپنے تمام تر دستیاب وسائل نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو سہولتیں پہنچائی محمد فیروز خان نے کہاکہ علاقائی ترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے دوران چیئر مین شپ تعاون پر عوام سے اظہار تشکر کیا انہوںنے کہاکہ عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے کبھی نہیں بھلا سکتا فیروز خان نے کہاکہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کا فریضہ ہمیشہ انجام دیتا رہوں گا ۔دریں اثناء فیروز خان نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ خاندان تک راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔