رواں برس دنیا بھر میں 40 ، پاکستان میں پانچ صحافی قتل ہوئے

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ رواں برس 40 صحافی قتل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013 کے ماہ جنوری سے جون تک کے عرصہ کے دوران 40 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا اور دیگر 27 ہلاکتوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے بعد مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صحافی شام میں لقمہ اجل بنے جن کی تعداد 8 ہے جبکہ بھارت میں چھ صحافی اور پاکستان میں صحافی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 5 صحافی مارے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں صحافیوں کے قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔