لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ہر 18 اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں نے کہا مادر ملت زندہ باد، اس میں کیا برائی ہے، مادر ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلاہوں، ہر 18 اکتوبرکو مادر ملت کے مزار پر جاکر مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیا سکھائیں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی اور ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم ے کے جلسے کے سلسلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کراچی پہنچے تھے جہاں مزار قائد پر حاضری کے دوران محمد صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے جلسے کے اگلے روز علی الصبح کیپٹن صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تاہم شام میں عدالت نے ان کی منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا۔