رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مقررہ ہدف حاصل ہونا مشکل

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مقررہ ہدف حاصل ہونا مشکل ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث ستمبر میں ٹیکس وصولی چار ارب روپے کم رہی۔۔ رواں مالی سال ستمبر میں ٹیکس وصولی کے لیے دوسوچونتیس ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف دوسو تیس ارب روپے ہی جمع کیے جاسکے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ٹیکس وصولی کے لئے اٹھائیس کھرب پچہتر ارب روپے کے مقررہ ہدف پر نظرثانی کا امکان ہے۔

ادھر محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ سیلاب نے کپاس اور چاول سمیت کئی اہم فصلوں کو بری طرح متاثر کیا، لائیو اسٹاک شعبے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا، جس کے باعث رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔