اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی آج 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے سکتی ہے۔ حکومت کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو مراعات دے کر 30 لاکھ افراد کے لیے روز گار نئے مواقع پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے 5 سالہ پالیسی منظور ہونے کی توقع ہے۔ پالیسی کے تحت حکومت کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو ترجیحاتی بنیادوں پر توانائی کی فراہمی کے ساتھ اس شعبے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے طویل مدتی بنیادوں پر سستے اور آسان قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔